بیڑ: (اسماء رئیس خان) ایم ایل اے سندیپ شیرساگر نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ایک تحریری محضر کے ذریعے بیڑ ضلع کے موضع کوٹھربن کی بیٹی ڈاکٹر سمپدا منڈے کی موت میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بیڑ ضلع کے کوٹھربن کی رہنے والی اور پھلٹن میں کام کرنے والی ڈاکٹر سمپدا منڈے کی موت نے پورے مہاراشٹر اور ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔
ایم ایل اے سندیپ شرساگر نے ایک محضرکے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر کی ترقی پسند ریاست جو شیو پھولے شاہو امبیڈکر کے نظریات پر مبنی ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کوئی نہیں ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر خودکشی جیسا قدم اٹھائے۔ پھلٹن میں پولس انتظامیہ اور صحت انتظامیہ کی ہراسانی سے تنگ آکر آنجہانی ڈاکٹر سمپدا منڈے نے خودکشی کرلی۔ بیڑ ضلع میں اس کے سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ بیڑ قانون ساز اسمبلی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ شر ساگر نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور بیڑ کے سرپرست وزیر اجیت پوار سے ملاقات کر کے تحریری مکتوب دینے کے بعد ڈاکٹر سمپدا منڈے کی مشتبہ موت کی اعلیٰ سطحی جانچ اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور منڈے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


