एशिया न्यूज बीड

ایشیا نیوز یوٹیوب چینل اور ویب پورٹل کا وقف بورڈ چیئرمین سمیر قاضی کے ہاتھوں افتتاح

ایشیا نیوز یوٹیوب چینل اور ویب پورٹل کا  وقف بورڈ چیئرمین  سمیر قاضی کے ہاتھوں افتتاح

ایشیا نیوز یوٹیوب چینل اور ویب پورٹل کا
وقف بورڈ چیئرمین سمیر قاضی کے ہاتھوں افتتاح
رئیس خان مرحوم کے خواب کو ان کی اہلیہ نے پورا کیا۔
بیڑ – شہر کے بارشی روڈ پر واقع ہوٹل گولڈن چوائس میں جمعہ ۲۱ نومبر ۲۰۲۵ کو شام ۵ بجے ’ایشیا نیوز‘ یوٹیوب چینل اور ویب پورٹل کا ایک شاندار تقریب میں افتتاح عمل میں آیا مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین قاضی سمیر قاضی نے فیتہ کاٹ کر اور بٹن دبا کر اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
مرحوم صحافی رئیس خان فتح آبادی کا چند سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہو گیا تھا۔ اس گہرے صدمے سے نکلتے ہوئے ان کی تعلیم یافتہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اہلیہ محترمہ اسما رئیس خان نے شوہر کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کا عزم کیا۔ جمہوریت کے چوتھے ستون کے ذریعے معاشرے کے کمزور، غریب اور عام لوگوں کی آواز اٹھانے اور انصاف دلانے کے مقصد سے انہوں نے ’ایشیا نیوز‘ کی بنیاد رکھی۔ اب ایڈیٹر اسما رئیس خان یوٹیوب چینل پر اپنی قلم سے معاشرے کے جلتے مسائل اٹھائیں گی اور ویب پورٹل پر واقعات ہوتے ہی فوری خبریں شائع کریں گی۔
اس افتتاحی تقریب میں اخبارات کے ایڈیٹرز، سینئر صحافی، اساتذہ، تاجر، سیاست دان اور سماجی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اسٹیج پر مہمانِ خصوصی قاضی سمیر قاضی کے ساتھ سینئر صحافی و روزنامہ تعمیر کے مدیر اعلیٰ قاضی مخدوم، صحافی جاوید پاشاہ، ایگزیکٹو ایڈیٹر ساجد سلیم، سب ایڈیٹر رحیم خان جاگیردار،ایگزیکٹیو ایڈیٹر سمیر انعامدار،نعیم خان جاگیردار ،ریاض خان، بھاجپا لیڈر نوناتھ شرالے، اقلیتی لیڈر شیخ ارشاد بلڈر ، سینئر سماجی کارکن و تاجر رمیش راؤ گنگادھرے، پولیس جمادار شیخ سمیر باگوان، آزاد صحافی ایس ایم یوسف، بزنس کوچ انیس شیخ، فاروق قادری، حافظ منصور، الیاس انعامدار،انجنیر اظہر انعامدارسمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
تمام معززین نے اسما رئیس خان کے اس جرأت و ہمت کی خوب تعریف کی اور کامیابی کی دعائیں دیتے ہوئے دل کھول کر مبارکباد پیش کی۔
پروگرام کی عمدہ نظامت اور آخر میں شکریہ ادا کرنے کا فریضہ عبدالرحیم غلام ثاقب نے انجام دیا۔
خاص بات یہ رہی کہ وقف بورڈ چیئرمین قاضی سمیر قاضی نے ایشیاء نیوز کے ایڈیٹرز اور حاضرین سے وقف پورٹل پر معلومات درج کرنے کی اپیل کی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *