एशिया न्यूज बीड

اقلیتی حقوق ڈے کے موقع پر مولانا ندیم صدیقی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ضلع بیڑکےوفد کاضلع کلیکٹر سے ملاقات وزیر اعلیٰ و نائبین وزیر اعلیٰ اور پالک منتری کے نام اقلیتی مسائل پرمشتمل میمورنڈم پیش کیا

اقلیتی حقوق ڈے کے موقع پر مولانا ندیم صدیقی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ضلع بیڑکےوفد کاضلع کلیکٹر سے ملاقات  وزیر اعلیٰ و نائبین وزیر اعلیٰ اور پالک منتری کے نام اقلیتی مسائل پرمشتمل میمورنڈم پیش کیا

اقلیتی حقوق ڈے کے موقع پر مولانا ندیم صدیقی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ضلع بیڑکےوفد کاضلع کلیکٹر سے ملاقات

وزیر اعلیٰ و نائبین وزیر اعلیٰ اور پالک منتری کے نام اقلیتی مسائل پرمشتمل میمورنڈم پیش کیا

بیڑ۔(اسماء رئیس خان)جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےصدر مولانا حافظ ندیم صدیقی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے ایک نمائندہ وفد نے آج ضلع کلیکٹر بیڑ جناب ویویک جانسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وزیر اعلی دیویندر فڑنو یس صاحب ،نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےصاحب، نائب وزیر اعلیٰ و پالک منتری ضلع بیڑ اجیت پوارصاحب اور مائنریٹی منسٹر کے نام اقلیتی مسائل پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔واضح ہو کہ مہاراشٹر کے چیف سکریٹری اور اقلیتی کمیشن مہاراشٹر کی جانب سے ریاست کے تمام ضلع کلیکٹروں کو باقاعدہ احکامات جاری کیے گئے تھے کہ 18 دسمبر کو “اقلیتی حقوق ڈے” منایا جائے۔ اسی بابت جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کی جانب سے یہ میمورنڈم پیش کیا گیا۔

اسی سلسلے میں مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں جمعیۃ علماء کے ضلعی ذمہ داران نے بھی اپنے اپنے ضلع کلیکٹروں کو وزیر اعلیٰ، نائبین وزیر اعلیٰ اور متعلقہ اضلاع کے پالک منتری و مائنریٹی منسٹرکے نام سے میمورنڈم پیش کیا اور اقلیتی مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

ضلع بیڑ میں پیش کیے گئے میمورنڈم میں مولانا ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے اقلیتی طبقہ کو درپیش اہم مسائل کی جانب ضلع کلیکٹر ویویک جانسن صاحب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اردو زبان و تہذیب کے تحفظ، تعلیمی سہولیات کے فروغ، خواتین کی تعلیم، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی جیسے امور پر تفصیل سے گفتگو کی اور میمورنڈم پیش کیا ،جس میںبالخصوص اردو گھر کے قیام، مولانا آزاد کارپوریشن کا فنڈ فوری طور پر جاری کرنے، وندے ماترم کے معاملے میں غیر ضروری سختی نہ کرنے اور اس فیصلے کو اسکول انتظامیہ پر چھوڑنے، بالواڈی (آنگن واڑی) کا جال پورے علاقے میں وسیع کرنے، جنم اندراج (برتھ سرٹیفکیٹ) اور پاسپورٹ سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے اور سرکاری و نجی شعبوں میں اقلیتی نوجوانوں کے لئےروزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سمیت 18اہم مطالبات شامل تھے۔

ضلع کلیکٹر جناب ویویک جانسن نے وفد کو یقین دلایا کہ عنقریب ایک جامع میٹنگ منعقد کی جائے گی، جس میں تمام متعلقہ محکموں اور ان کے ذمہ دار افسران کو مدعو کر کے اقلیتی امور سے متعلق پیش کردہ مطالبات پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا اور انہیں عملی جامہ پہنانے کی سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔میٹینگ میں موجودآرڈی سی جناب سوامی صاحب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ جنوری کے پہلے ہفتے میں تمام متعلقہ افسران کے ساتھ ایک تفصیلی نشست منعقد کر کے پیش کیے گئے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر جناب مجتبیٰ احمد خان سرنائب صدرجمعیۃ علماء مراٹھواڑہ نے دونوں اعلیٰ افسران کے سامنے محضر میں شامل تمام نکات کو نہایت وضاحت اور تفصیل کے ساتھ پیش کیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور حسنِ سلوک پر شکریہ ادا کیا۔

اس وفد میں مفتی عبداللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ ،مولانا صابر جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماءضلع بیڑ ،قاضی مجیب الرحمن کنوینر سدبھاونا منچ ،مولانا افسر صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بیڑ،قاضی ظفر صاحب ،حافظ منصور صاحب ،حافظ سرتاج صا حب،سیدعاصم ،مدثر صدیقی ، سیدناظم ،اقبال بھائی ،الیاس سرانعامدار ،ساجد بھائی ،ڈاکٹڑ عمران خان ،ظہیر خطیب سر وغیرہ موجود تھے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *