एशिया न्यूज बीड

سر سید احمد خان و پیپلز ہائی اسکول، بیڑ میں اسلامی نمائش کا شاندار انعقاد*

سر سید احمد خان و پیپلز ہائی اسکول، بیڑ میں اسلامی نمائش کا شاندار انعقاد*

*سر سید احمد خان و پیپلز ہائی اسکول، بیڑ میں اسلامی نمائش کا شاندار انعقاد*

بیڑ.12 دسمبر 2025.( اسماء رئیس خان)

سر سید احمد خان وی پیپلز ہائی اسکول، بیڑ میں ایک پر وقار اور معلوماتی اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بیڑ کے معروف، بااثر اور معزز علمائے کرام نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور طلبہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

نمائش میں اسلامی تاریخ، سیرتِ نبویؐ، خلفائے راشدین، اسلامی فنونِ لطیفہ، قرآنی آیات کی خطاطی، اور دینی ورثے سے متعلق مختلف ماڈلز اور چارٹس پیش کیے گئے۔ طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی تہذیب و تمدن کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا۔

علمائے کرام نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نئی نسل کے اندر دینی شعور بیدار کرتی ہیں اور انہیں اپنی تہذیب و مذہب سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ بنتی ہیں۔ عوام اور والدین کی بڑی تعداد نے نمائش کا مشاہدہ کیا اور اسکول کی اس کاوش کو بے حد پسند کیا۔

پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اس کے لہذا کے معلم حافظ ذیشان صاحب نے دل و جان سے محنت کی جس پر اسکول کے سیکرٹری شیخ عبدالوکیل سر نے تمام ہی اساتذہ کو مبارکباد پیش کی.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *