एशिया न्यूज बीड

جونیئر مہاراشٹر شری 2026 ریاستی سطحی باڈی بلڈرزمقابلہ

جونیئر مہاراشٹر شری 2026 ریاستی سطحی باڈی بلڈرزمقابلہ
  1. جونیئر مہاراشٹر شری 2026 ریاستی سطحی باڈی بلڈرزمقابلہ

بیڑ :(اسماء رئیس خان ):

آئی بی بی ایف مہاراشٹر باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن، ممبئی کی منظوری سے اور احمد نگر ایسوسی ایشن آف باڈی بلڈرز اینڈ فزیک اسپورٹس کے زیرِ اہتمام “جونیئر مہاراشٹر شری 2026”، نیز ماسٹرز اور معذور زمروں کے ریاستی سطحی باڈی بلڈرز مقابلے کا انعقاد ہفتہ، 31 جنوری 2026 کو شام 5 بجے، وٹھلا لان، راہوری، ضلع احمد نگر میں کیا جائے گا۔

اس ریاستی مقابلے کے لیے بیڑ ضلع کے جونیئر، ماسٹرز اور معذور باڈی بلڈرز کی چناؤ (ٹرائل) مقابلہ کا انعقاد

اتوار، 18 جنوری کو شام 6:30 بجے

مراٹھواڑہ باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن اور بیڑ ضلع باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے

لائف ہیلتھ کلب، لائف اسٹائل جم، مہاتما پھولے شاپنگ سینٹر، نئی سبزی منڈی، بید میں کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مراٹھواڑہ باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن کے کارگزار صدر ایم ایل اے وجے سنگھ پنڈت (راجے)،

سکریٹری ڈاکٹر سید ارشیان اللہ، مصباح اللہ، ڈاکٹر سید مسیح، ایڈووکیٹ شیخ شفیق بھائی، شری اویناش نائکواڑے، شری وکرانت ہجارے، گورکھ کیواڑے، سید سراج سر (پرلی)

اور بیڑ ضلع باڈی بلڈرزایسوسی ایشن کے سکریٹری سید امان اللہ نے ضلع کے تمام خواہشمند باڈی بلڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *