راشٹریہ ادرش شیکشک کے بعد دوسری مرتبہ ریاستی مثالی معلم کے خطاب سے امجدسر کو نوازا گیا
بیڑ
سی ٹی ای ٹی یونیک کلاسز عثمان اباد کے فاؤنڈر امجد سر کے ذریعے اساتذہوں کی مسلسل کامیابی کے نتیجے کے باعث امجد سر کو کرانتی کاری شکشک سنگھٹنا مہاراشٹر کی جانب سے دیا جانے والا بھارت رتن مولانا ابوالکلام ازاد ریاستی معلم کا خطاب امجد سر کو دیا گیا۔۔۔
گزشتہ تین سالوں سے ضلع عثمان اباد میں امجد سر نے سی ٹی ای ٹی یونیک کلاسز کی شروعات کی ۔۔جس میں ضلع عثمان اباد کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف کے دیہات کے کئی اساتذہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔کلاس کا نظم اف لائن کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ڈیمانڈ پر ان لائن بھی کیا گیا ہے۔جس میں ضلع پونہ لاتور سولاپور اور اُدگیر اور کئی دیہات کے اساتذہ نے سی ٹی ای ٹی یونیک کلاسز سے استفادہ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔ امجد سر کی مسلسل محنت اور کوششوں کے ساتھ ساتھ قوم و ملّت کے جذبہ کو دیکھ کر دو مہینے قبل ہی ساؤ جوتی سماجیک سنستھا کی جانب سے راشٹریہ بھارت بھوشن آدرش شکشک پرسکار سے بھی نوازا گیا تھا۔۔۔اور پھر دوسری مرتبہ 11 جنوری 2026 کو اعظم کیمپس ضلع پونے میں منعقد کیا گیا کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا مہاراشٹر ضلع بیڑ کے صدر حاجی شاہد قادری اور تمام مہمان خصوصی کی جانب سے بھارت رتن مولانا ابوالکلام ازاد ریاستی مثالی معلم کا اعزاز امجد سر کو دیا گیا۔۔مثالی معلم کا ایوارڈ لیتے وقت امجد سر کے ساتھ ان فیملی بھی موجود تھی۔۔جس میں اِنکی بہنیں فرازنہ نازمین حینا اور بھائی جان مُلانی شہنشاہ اور شیخ پاشا موجود تھے۔۔


