⸻
اندرا گاندھی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، بالے پیر، بیڑ میں
مدرسہ ہذا میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

بیڑ :(اسماء رئیس خان) اندراگاندهی میموریل اردو ہائی اسکول و
جونیئر کالج
مدرسہ ہذا میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار اور منظم انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز سیکریٹری جناب انصاری شیخ مشتاق صاحب مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے، جبکہ تقریب کی صدارت مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب حمید خان صاحب نے فرمائی۔
تقریب میں دیگر معزز مہمانانِ خصوصی میں جناب سجاد احمد خان صاحب، جناب سید عتیق احمد صاحب، جناب ابراہیم خان صاحب، ڈاکٹر شیخ اشفاق صاحب اور جناب محمد اسلم صاحب شامل تھے، جنہوں نے اپنی موجودگی سے تقریب کو وقار بخشا۔
اس موقع پر منعقدہ نعت گوئی کے مقابلے میں فیصلہ کن فرائض معزز جج حضرات نے بخوبی انجام دیے۔ نعت گوئی کے مقابلے کی نگرانی و انچارج کے فرائض جناب عبدالرؤف خان صاحب اور آصف صفوان سر نے انجام دیے، جبکہ تقریب کی نظامت شیخ محمد ایوب سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔
سالانہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی نے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ادارے کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
⸻


