بیڑ میں یومِ مہاراشٹر پولیس کی مناسبت سے شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد

بیڑ: (اسماء رئیس خان)۔ بتاریخ
2 جنوری بروز جمعہ کے موقع پر یومِ مہاراشٹر پولیس کے تحت پولیس گراؤنڈ، بیڑ میں ایک نہایت ہی باوقار، منظم اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ضلع بھر کی معزز شخصیات، سرکاری افسران اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر بلاک ایجوکیشن آفیسر سمندر خان صاحب، ترکمارے صاحب (اے ڈی آئی)، سمیدھ جوگدنڈ صاحب (کیندر پرمکھ) اور حکیم منیار صاحب (کیندر پرمکھ) بطورِ خاص موجود رہے۔ تمام معزز مہمانوں نے پولیس محکمہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں ان کے کردار کی بھرپور تعریف کی۔
تقریب کے دوران اندرا گاندھی میموریل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، بیڑ کی جانب سے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت کاوت صاحب کا پرتپاک اور باعزت استقبال کیا گیا۔ اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے
سجاد احمد خان سر، حمید خان سر، سید نظیر سر، شیخ عابد سلیم سر، اعجاز خان سر، شیخ ایوب سر، مرزا نجیب بیگ سر اور عامر خان سر نے گلدستہ پیش کر کے پولیس سربراہ کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر مقررین نے یومِ مہاراشٹر پولیس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس محکمہ عوام کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور سماجی استحکام کے لیے دن رات اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا اختتام قومی یکجہتی، امن و سلامتی کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔


