*سر سیّد احمد خان اردوپرائمری وپیپلز اردو ہائی اسکول بیڑ ہونہار طالبہ مومن عمارہ عبدالمتین کومثالی طالبہ کا ایوارڈ*
بیڑ٧/جنوری( اسماء رئیس خان)
شہربیڑ کی معروف عصری تعلیمی درس گاہ سر سید احمد خان اردو پرائمری اسکول میں سالانہ ثقافتی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیل کود،مشاعرہ،اسٹیج ڈرامہ و دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔آخری دن کینٹین ڈے کے موقع پر سال بھر تعلیمی میدان میں بہتر ین کاکردگی انجام دینے پراسکول ہذا کی دہم جماعت کی طالبہ مومن عمارہ عبدالمتین کو مثالی طالبہ کے ایوارڑ سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی اس موقع پر رکن اسمبلی وجئے راجے پنڈت،وقف بورڈ کے چیئرمن سمیر قاضی،ادارہ کے سیکریٹری عبدالوکیل سر ،صدر بلدیہ بیڑ کے نمائندہ شیخ مجیب،سابقہ نائب صدر بلدیہ سید معین الدین ماسٹر،ارکان بلدیہ شیخ نظام،اشفاق انعامدار،شیخ بلال اور مومن صدام عبدالقدیر جواری والا کی خصوصی موجودگی رہی۔اس خوشگوار موقع پر مومن عمارہ نے سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کی یہ میرے والدین کی دعاؤں اور میری محنت و لگن کا پھل آج مجھے ملا ہے اس پر میں اپنے اساتذہ اکرام اور ہم جماعت ساتھیوں کی ممنون و مشکور ہوکہ ان تمام کی دعاؤں سے مجھے آج یہ خوشی کا دن نصیب ہوا۔ واضح ہوکہ موصوفہ شہر کے مومن پورہ علاقہ کے کپڑے کے تاجر حاجی عبدالمتین دیولیکر کی دخترِ صغیرہ ہے۔
(بذریعہ مومن انیس الدین خالد،بیڑ)


