ضلع پریشد ہائی اسکول پاتروڈ میں ریاضی ورکشاپ کا انعقاد
ضلع پریشد ہائی اسکول پاتروڈ، تعلقہ ماجل گاؤں میں آج ریاضی کے بنیادی تصورات اور بہتر تفہیم کے لیے ایک خصوصی تعلیمی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ جماعت ہشتم تا دہم کے طلباء کے لیے ترتیب دی گئی تھی، جس کی رہنمائی معروف ماہر ریاضی جناب وکیل شیخ صاحب عثمان آباد نے کی۔
اس پروگرام کی سرپرستی صدر مدرس جناب بنکر سر نے کی، جنہوں نے طلباء کو اس ورکشاپ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ ورکشاپ کے دوران طلباء کو ریاضی کے اہم بنیادی اصولوں، مسئلہ فہمی، منطقی سوچ اور روزمرہ زندگی میں ریاضی کے استعمال سے متعلق عملی مثالوں کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔
طلباء نے ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل موضوعات آسان طریقے سے سمجھ میں آئے۔
آخر میں صدر مدرس بنکر سر نے جناب وکیل شیخ صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکول میں آئندہ بھی ایسے تعلیمی پروگرام جاری رہیں گے تاکہ طلباء کی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔


