مدرز ویلی کڈز’ اسکول کے شاندار سالانہ جشن نے بالے پیر کو رنگین بنا دیا
(بیڑ :(اسماء رئیس خان
بالے پیر کی تاریخ میں پہلی بار مدرز ویلی کڈز’ اسکول، بالے پیر کی جانب سے منعقد کیے گئے سالانہ جشن تقریب کو شاندار اور والہانہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ ننھے منے بچوں کی فنکارانہ صلاحیتوں، ثقافتی پروگراموں، کھیل اور مختلف سرگرمیوں نے سب کاء کے دل موہ لیے۔
تقریب میں طلبہ نے پیش کیے گئے رقص، ملی نغمے، ڈرامے اور فینسی ڈریس مقابلے نے ماحول کو انتہائی پرجوش بنا دیا۔ والدین اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔
اس پروگرام کے ذریعے علاقے میں تعلیمی و ثقافتی ماحول کو ایک نئی جہت ملی ہے، اور آئندہ سال اس جشن کو مزید شاندار انداز میں منعقد کرنے کی خواہش اسکول کے تمام اساتذہ اور اسکول کے سکریٹری سید ارفات سر کی جانب سے ظاہر کی جا رہی ہے۔


