✨ . ہمارے ہیروز — ہمارے اساتذہ!
ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈمی، حیدرآباد کے قومی ایوارڈ کے ٹاپ انعامات میں
- پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام منصور شاہ اردو ہائی اسکول کے نام! 🌿📜
قوم کے معماروں کو سلام 👏📚
🌿 قومی سطح پر منصور شاہ اردو ہائی اسکول، بیڑ کی شاندار کامیابی
بیڑ:( اسماء رئیس خان )
ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈمی (MS Educational Academy Research Foundation)، نزد ماساب ٹینک، حیدرآباد میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی،
جس میں کردار فاؤنڈیشن (Registered) اور ممبر و محراب فاؤنڈیشن، تلنگانہ کی جانب سے
منصور شاہ ولی اردو ہائی اسکول، بیڑ کے تین ممتاز اساتذہ کرام کو
نقد انعام، ایوارڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ کردار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے قومی سطح کے کہانی نویسی مقابلے کے تحت دیا گیا،
جس میں پورے ہندوستان سے 96 کہانیاں موصول ہوئیں۔
جن میں منصور شاہ اردو ہائی اسکول کے تین اساتذہ کرام نے اول ، دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کیں:
🏆 پہلا مقام: جناب شیخ رمضان پٹیل سر
10٫000 :₹ دس ہزار روپے نقد سرٹیفکیٹ اور مومنٹ
🥈 دوسرا مقام: جناب سید سجاد دلاور سر
-/2٫000 :₹ دو ہزار روپے نقد سرٹیفکیٹ اور مومنٹ
🥉 تیسرا مقام: محترمہ سمیہ خان
-/2٫000 :₹ دو ہزار روپے نقد سرٹیفکیٹ اور مومنٹ
ان اساتذہ کی کامیابی نے نہ صرف ادارے بلکہ مہاراشٹر و ضلع بیڑ کا نام روشن کیا۔
تقریب میں منصور شاہ اردو ہائی اسکول بیڑ کے تین اساتذہ کو کردار فاؤنڈیشن ، ممبر ومحراب حیدرآباد کی جانب سے
اول دوم اور سوم درجے کا سر فہرست اعزاز حاصل ہوا۔
انہیں ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈمی حیدرآباد کی جانب سے
بہترین قلم کار کے طور پر سراہا گیا۔
ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈمی حیدرآباد کے بانی معظم علی صاحب اور
انور سعید صاحب (سعودی عرب) نے
ان تمام کامیاب اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی
اور مہاراشٹر کے تعلیمی میدان میں سلام ایجوکیشنل سوسائٹی کے ادارے منصور شاہ ولی اسکولوں کی سرگرمیوں کو قابلِ تقلید قرار دیا۔
معظم علی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا:
> ” اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ بچوں کی تربیت صرف علم کی بنیاد پر نہیں، بلکہ کردار اور عمل کی بنیاد پر کریں۔ یہی اصل کامیابی کا راز ہے۔“
تقریب کی نظامت محترمہ کہکشاں میڈم نے نہایت خوبصورتی سے انجام دی،
جبکہ اختتامی کلمات محترمہ افروز میڈم نے بڑے وقار کے ساتھ پیش کیے۔
پورا پروگرام تعلیمی، ادبی اور روحانی فضا سے معمور رہا۔
منصور شاہ اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر محمد صفی انوری نے
اساتذہ کو مقابلے میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی اور
کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا:
> ”یہ کامیابی ہمارے اساتذہ کی لگن، محنت اور تعلیمی جذبے کا مظہر ہے،
جو ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر اور ہمارے طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔“
سلام ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری محمد اسلم انوری،
سرپرستِ اعلیٰ محمد ابراہیم انوری صاحب اور
دیگر اساتذہ و سرپرست حضرات نے بھی
ان کامیاب اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
ان شاءاللہ یہ کامیابیاں نئی نسل کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنیں گی،
اور منصور شاہ اردو ہائی اسکول علم، اخلاق اور کردار سازی کے میدان میں
مزید بلندیوں کو حاصل کرے گا۔ 🌸


