एशिया न्यूज बीड

حاجی عبدالرزاق غلام رسول اُردو ہائی اسکول گھنساؤنگی میں یومِ آئین نہایت شان سے منایا گیا 🌟

حاجی عبدالرزاق غلام رسول اُردو ہائی اسکول گھنساؤنگی میں یومِ آئین نہایت شان سے منایا گیا 🌟
  1. 🌟 حاجی عبدالرزاق غلام رسول اُردو ہائی اسکول گھنساؤنگی میں یومِ آئین نہایت شان سے منایا گیا 🌟

بیڑ :(اسماء رئیس خان)

حاجی عبدالرزاق غلام رسول اُردو ہائی اسکول، گھنساؤنگی میں 26 نومبر یومِ آئین بڑے احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب کا آغاز آئینِ ہند کی تمہید (Preamble) کی قرأت سے ہوا۔ طلبہ کو آئین کی اہمیت، بنیادی حقوق، فرائض اور جمہوری اقدار کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر صدر مدرس غلام ربّانی عبدالرشید کے ساتھ

ریاض احمد عبدالرشیدسر، متین سر، عبدالقدوس سر، عبدالعزیز سر اور صادق سر نے اپنی خصوصی حاضری درج کروائی۔

تمام اساتذہ نے طلبہ کو آئین کے اصولوں پر چلنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ذمہ دار شہری بننے کی تلقین کی۔

طلبہ کے لیے کوئز، تقریریں، پوسٹر پریزنٹیشن جیسے سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا انتظام و انصرام اسکول کے اساتذہ نے بخوبی انجام دیا۔

اس پروگرام کے ذریعے طلبہ میں آئینِ ہند کے تئیں احترام، شعور اور فخر کی فضا پیدا ہوئی۔

یومِ آئین کا یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری و ساری رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *