سرسید احمد خان اردو پرائمری و پیپلز ہائی اسکول
*سرپرست میٹنگ کا کامیاب انعقاد*
سرسید احمد خان اردو پرائمری و پیپلز ہائی سکول میں سالانہ سرپرست میٹنگ نہایت کامیابی اور شاندار نظم کے ساتھ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد اسکول انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر متعدد معزز مہمانوں کی آمد نے پروگرام کی شان دوبالا کر دی۔ مہمانانِ خصوصی میں ثناء ملک صاحبہ اآمدار بمبئی حسین اختر صاحب چیئرمین اردو ساہتیہ اکیڈمی ،قمرعلی خان صاحب اور اسکول کے محترم سیکریٹری عبدالوکیل صاحب شامل تھے۔
مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی پُراثر تقاریر پیش کیں۔ انہوں نے بچوں کو محنت، نظم و ضبط اور علم کے حصول میں مستقل جدوجہد کی نصیحت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنے کے لیے اساتذہ، والدین اور طلبہ تینوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
- اس موقع پر اسکول کے سیکریٹری عبدالوکیل صاحب نے ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں، سالانہ کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بچوں کی تعلیمی ترقی میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
میٹنگ کے اختتام پر مہمانان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آنے والے وقت میں اسکول علمی، اخلاقی اور ہمہ جہتی میدانوں میں بچوں کی رہنمائی مزید بہتر انداز میں کرتا رہے گا۔


