एशिया न्यूज बीड

معلمہ زرینہ بیگم غفار خان کو مکمل خریدی گئی رقم واپسی کے ساتھ ساتھ 20,000 روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم۔

معلمہ  زرینہ بیگم غفار خان کو مکمل خریدی گئی رقم واپسی کے ساتھ ساتھ 20,000 روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم۔

اولا اسکوٹر گراہک تکرار نیوارن آیوگ کا اہم فیصلہ

معلمہ زرینہ بیگم غفار خان کو مکمل خریدی گئی رقم واپسی کے ساتھ ساتھ 20,000 روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم۔

بیڑ :(اسماء رئیس خان) الیکٹرک اسکوٹر میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور ناقص سروس کی وجہ سے اولا الیکٹرک موبیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈیلر کے خلاف ایڈوکیٹ اے۔این۔ قریشی کے ذریعے دائر کی گئی شکایت پر بیڑ کے گراہک تکرار نیوارن کمیشن نے شکایت گزار زرینہ بیگم غفار خان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کمپنی کو اسکوٹر کی خریدی گئی مکمل رقم ₹1,44,809 واپس کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی تکلیف، مالی نقصان اور پریشانی کے ازالے کے لیے ₹20,000 بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔2024 میں خریدی گئی S1 Pro اسکوٹر میں بیٹری، چارجنگ اور سافٹ ویئر سے متعلق متعدد خرابیاں سامنے آئیں، جنہیں بارہا شکایت کے باوجود درست نہیں کیا گیا۔ صارف تحفظ قانون 2019 کی دفعات 2(11)، 2(9)(II) اور دفعہ 39 کے تحت شکایت منظور کرتے ہوئے عدالت نے کمپنی کی لاپرواہی کو صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ایڈوکیٹ قریشی نے M/S Tata Motors Ltd. & Anr. Vs. Pradeep Bhargav (2021) سمیت متعدد سابق فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کمپنی کی ذمہ داری واضح کی۔شکایت گزار کے وکیل ایڈوکیٹ اے۔این۔ قریشی نے کہا،“یہ فیصلہ الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک مثال ہے۔ اولا جیسی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیوں کی تشہیر پر تو خطیر رقم خرچ کرتی ہیں، مگر بعد از فروخت سروس کے معاملے میں لاپرواہی برتتی ہیں۔ یہ فیصلہ یقینی طور پر صارفین کے لیے راحت بھرا ثابت ہوگا ۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *