* سر سید احمد خان اردو پرائمری وہ پیپلز ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کی جماعت اسلامی ہند بیڑ کی جانب سے منعقد شدہ ضلع سطح سیرت النبی کو ئز میں سر فہرست مقام…..
جماعت اسلامی ہند ضلع بیڑ کی جانب سے 21 ستمبر 2025 بروز اتوار کو رحمت اللعالمین سیرت النبی کوئز کا انعقاد کیا گیا تھا. جس میں ضلع بھر سے 1500 طلباء و طالبات نے حصہ لیا. اور سیرت کے عنوان پر دی گئی 500 سوالوں کا کتابچہ یاد کیا. ان 500 سوالات میں سے امتحانات میں کل 50 سوالات دیے گئے تھے جس کے لیے 100 نمبرات مختص کیے گئے. یہ مقابلہ دو گروپوں میں رکھا گیا. جس میں گروپ اول جماعت.. پنجم تا ہفتم اور گروپ دوم… ہشتم دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے تھا. اس کوئز کے نتائج کا اعلان اج بتاریخ دو اکتوبر بروز جمعہ کو کیا گیا. اور اس کوئز میں اول دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والے اور ساتھ ہی ساتھ ترغیبی انعامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے کے لیے اج بتاریخ پانچ اکتوبر 2025 کو ملیہ ہال میں انعامات کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا. جس میں پہلا انعام… پٹھان زبیہ عتیق 3 ہزار روپے نقد رقم ٹرافی اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا
دوسرا انعام… انابیہ فاطمہ فیض احمد دوہزار روپے نقد ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ
تیسرا انعام…. مومن اعفان عمران ایک ہزار روپے نقد ٹرافی اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا.
اس کے علاوہ بطور حوصلہ افزائی کچھ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا. جن میں انوشہ ندیم بیگ.،المش یاسر پٹھان، عامر امجد، معاذ مجتبی عفان متین خان، نے حاصل کیا. اس موقع پر مقررین نے سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی. اور طلبہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و کردار کو اپنی زندگی کا نمونہ بنانے کے لیے تلقین کی.
پروگرام کے اختتام پر جماعت اسلامی ہند بیڑ کی جانب سے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی گئی. اور انعام حاصل کرنے والے طلبہ کو مستقبل کے لیے دعائیں دی گئی


